اسلام آباد، ایشیائی ترقیاتی بینک(Asian Development Bank) نے ایشیا کے پاور گرڈ اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا۔ نیٹ ورکس کو جوڑنے کیلئے 70 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام شروع کر دیا گیا۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق توانائی اور ڈیجیٹل رسائی خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی ۔ سرحد پار بجلی کی ترسیل بڑھانے اور براڈ بینڈ رسائی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی ۔ 2035 تک پاور گرڈ منصوبوں کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کردیا گیا۔ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت 20 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ اس سے 20 کروڑ افراد کو بجلی تک بہتر رسائی ملنے کا امکان ہے ۔ 8 لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:آزادیِ صحافت جمہوریت کی اساس؛ عطاء تارڑ کا صحافی برادری کو خراجِ تحسین
ڈیجیٹل ہائی وے منصوبے کیلئے 20 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں ۔ 20 کروڑ افراد کو پہلی بار انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی۔ ڈیجیٹل منصوبوں سے 40 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ سستا ہوگا۔









