پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔(Zulmi field first to decide)
قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پر جوش ہے جب کہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔
پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظ کا کہنا ہے کہ لاہور نے ہمیشہ ہی ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا، ہم اپنے پلان کو نافذ کرنا یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:اوپیک پلس ممالک کا فیصلہ، تیل کی پیداوار جون سے بڑھانے کا اعلان
کپتان حیدرآباد کنگزمین مارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔









