بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل)، آرڈیننس، 2026 کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری (Asif Ali Zardari) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif) کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی۔

آرڈیننس پی آئی اے کے بعض اثاثوں کی منتقلی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے، جس کے ذریعے انتظامی و قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تقرری؛ صدرِ مملکت کی نوید حیات ملک کے نام کی منظوری

اس آرڈیننس کے تحت جن اثاثوں کی منتقلی سے متعلق امور شامل ہیں ان میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی زمین، پشاور کے علاقے حیات آباد فیز II میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم کی اراضی، کراچی کے کے ڈی اے اسکیم I میں واقع فٹبال گراؤنڈ، لاہور میں ایمپرس روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن میں دفتر اور کراچی میں کشمیر روڈ پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی شامل ہیں۔