بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی کشیدگی کےدوران عالمی سطح پرپاکستان کاذمہ داررویہ اوردوٹوک موقف

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کیا، جبکہ ہر فورم پر ممکنہ جارحیت کے خلاف خبردار بھی کیا۔

حکام کے مطابق پاکستان نے بھارتی نام نہاد “آپریشن سندھور” کے تناظر میں بھرپور جواب دیا، تاہم اشتعال انگیزی کے باوجود تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور خطے میں کشیدگی کم رکھنے کی کوشش جاری رکھی۔

مزیدپڑھیں:معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصورمیں شاندارتقریب
برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل (Dr. Mohammad Faisal) نے معرکۂ حق سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان فروری 2019 کی طرح کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو پاکستان کی جانب سے مناسب ردعمل دیا جائے گا، جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ یا باہمی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

اسی طرح امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ (Rizwan Saeed Sheikh) نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دو ممالک کے درمیان کسی بھی تصادم کے نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اس لیے ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے کشیدگی کے باوجود مسلسل مذاکرات، سفارتی رابطوں اور پرامن حل پر زور دے کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے، جبکہ خطے کو ممکنہ جنگی تباہی سے بچانے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔