بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حج پروازیں جاری؛ 36 ہزار 943 پاکستانی حجازِ مقدس پہنچ گئے

پاکستان سے حج پروازوں(Hajj Flights) کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی حجازِ مقدس پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 4 مئی سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 377 عازمین کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزم اور بچی کے والدین کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 6 عازمین حج، 37 ویل چیئرز اور 3700 بیگز تلاش کر کے ان کے مالکان تک پہنچائے ہیں جبکہ حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستوں کی جانب رہنمائی کی۔

حج میڈیکل مشن کے تحت عازمین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں 132 ڈینٹل پروسیجر، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ، 8 الٹراساؤنڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی خدمات شامل ہیں۔