ازبکستان ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ تنازع سے ایشیائی معیشت متاثر(asain economic stability) ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صورتحال مزید خراب بھی ہوسکتی ہے ۔
سمرقند میں اے ڈی بی سالانہ اجلاس میں کہا گیا کہ خطے کی شرح نمو کم ہو کر 4.7فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ مہنگائی بڑھ کر 5.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا ایشیا اور پیسفک ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔
خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہے ، سرحد پار روابط مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے .
مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی بائیکر گُل طارق اپنا آبائی وطن دیکھنے پہنچ گئیں
صدر اے ڈی بی نے کہا توانائی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بڑھانے پر اے ڈی بی کی توجہ ہے ، 70 ارب ڈالر کا پروگرام علاقائی ترقی کیلئے اہم بھی قرار دیا ۔









