کراچی ،قومی احتساب بیورو کراچی (NAB Karachi)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد میں 80 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین واگزار کرا لی ہے، جس کی مالیت تقریباً 6 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔
یہ زمین 2015 میں قواعد کے برعکس محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی گئی تھی۔ مذکورہ اراضی گلستان سرمست ہاؤسنگ، دیھ گنجو ٹکر کے علاقے میں واقع ہے اور اسے یونیورسٹی کے قیام کے لیے مخصوص کیا گیا تھا، تاہم مقررہ مدت میں تعمیر مکمل نہ ہونے پر شرائط کی خلاف ورزی سامنے آئی۔
تحقیقات کے دوران یہ بات واضح ہوئی کہ الاٹمنٹ غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھی، جس پر نیب کی مداخلت کے بعد حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے ادا کی گئی رقم بھی ضبط کر لی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ:متنازع اپارٹمنٹ کیس، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
حکام کے مطابق اس کارروائی سے نہ صرف سرکاری زمین واپس حاصل ہوئی بلکہ قومی خزانے کو اربوں روپے کے ممکنہ نقصان سے بھی بچایا گیا ہے۔









