اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز الہٰی نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، انہوں نے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کوئی پولیس والااسمبلی ہال میں داخل نہ ہو۔سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کرنے دی جائے۔درخواست میں پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا ہے۔
پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی








