بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مرکزی پاسپورٹ سسٹم میں خرابی، دنیا بھر میں پاکستانی مشنز متاثر

جدہ (امیر محمد خان سے )اسلام آباد میں مرکزی پاسپورٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں پاسپورٹ کی نئی درخواستوں اور تجدید کے عمل میں عارضی رکاوٹیں اور تاخیر پیدا ہو گئی ہے۔

یہ صورتحال گزشتہ چار پانچ دنوں سے جاری ہے اور مرکزی سسٹم اسلام آباد میں ٹھیک نہ ہوسکا، خاص طور سعودی عرب، خلیج میں رہنے برسرروزگار پاکستانی پریشانی کا شکار ہیں واضح رہے کہ تجدید شدہ پاسپورٹ سے ہی انکے رہائشی اقامے تجدید ہوتے ہیں یا وہ سفر کرسکتے ہیں، بہت سے پاکستانی عید الضحے کیلئے اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور اس مشکل کی بناء پر وہ سفر کرنے سے معذور ہیں واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد کے مرکزی سرور میں تکنیکی مسئلہ سامنے آنے کے بعد بیرونِ ملک موجود پاکستانی مشنز کا سسٹم متاثر ہوا، کیونکہ پاسپورٹ کا پورا ڈیٹا اور پروسیسنگ مرکزی نظام سے منسلک ہے۔

اس صورتحال کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سے متعلق خدمات جزوی طور پر معطل ہے صر ف جدہ پاکستانی قونصلیٹ میں روزآنہ 600سے 700 پاکستانیوں کی روزآنہ پاسپورٹ سروس فراہم کی جاتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیجیٹل نظام کی اپ گریڈیشن اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے دوران یہ تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایک عارضی مسئلہ ہے اور سسٹم کی بحالی پر کام جاری ہے۔مرکزی ڈیجیٹل نظام پر انحصار کے باعث جب بھی اسلام آباد میں تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے تو اس کا اثر فوری طور پر دنیا بھر میں موجود پاکستانی مشنز پر پڑتا ہے۔

اس صورتحال کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل ہو گئی ہیں۔،اسلام آباد کے مرکزی سسٹم کو بنانے کیلئے اسوقت حکومت پاکستان اس وقت پاسپورٹ نظام کو *مکمل طور پر ڈیجیٹل اور جدید بنانے (Digital Overhaul)* کے عمل سے گزر رہی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں اس جدید نظام کے تحت“SHIKRA”نامی ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو پاسپورٹ کی درخواست سے لے کر اس کی ترسیل تک ہر مرحلے کومانیٹر کرے گا اور پاسپورٹ دہندہ کو سہولت میسر ہوگی اس اپ گریڈ کے عمل سے تکینکی خرابی پیدا ہوئی ہے حکومتی افسران کا کہنا ہے کہ نے نظام سے پاکستان کے پاسپورٹ نظام کو جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا، شفافیت بڑھانا اور شہریوں کو تیز تر خدمات فراہم کرنا ہے اور نئے ڈیجیٹل نظام کے مکمل نفاذ کے بعد پاسپورٹ سروسز پہلے سے زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر ہو جائیں گی۔فی الحال موجودہ تاخیر سے بے شمار پاکستانیبیرونِ ملک ملازمت کے سلسلے میں دستاویزات مکمل کرنے سے معذور ہیں اور مالی نقصانات و قانونی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں