چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن اسمبلی اور معروف عالم دین مولانا محمد ادریس(molana idrees) کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
چارسدہ میں مرحوم کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اعلان کیا کہ 8 مئی کو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کی بنیاد پر کسی مسلمان کا قتل انتہائی افسوسناک اور جہالت ہے، جبکہ مولانا ادریس کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے بڑا صدمہ ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران ممکنہ معاہدےکی خبریں، خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل پر آگئی
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماء کرام آئینِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں اسلحہ اٹھانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔









