بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی،شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ(PCB) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جہاں سے دونوں ٹیمیں سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گی۔
سیریز کا افتتاحی میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 اور 4 جون کو منعقد ہوں گے۔


اعلان کردہ شیڈول کے تحت تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ میچز کا آغاز شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام چار بجے کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:معرکۂ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج کا اہم پیغام
کرکٹ شائقین اس بڑی سیریز کے منتظر ہیں کیونکہ عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچنے کی توقع ہے۔