لاہور(ممتاز نیوز)پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے پہلے ہی آئی جی پنجاب رائو سردار علی نے راہ فرار کی تیاری کرلی۔پنجاب حکومت نے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کوسفارش کردی،نئے آئی جی پنجاب کےلیے تین ناموں پرغور کیاجارہاہے
جن میں فیصل شاہکار،انعام غنی اوراے ڈی خواجہ کے نام زیرغور ہیں،واضح رہے کہ 16 اپریل کوپنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے وقت پنجاب اسمبلی میں پولیس داخل ہوگئی تھیجبکہ 25مئی کوبھی پی ٹی آئی کارکنوںکوتشدد کانشانہ بنایاگیاتھا
جس پرچوہدری پرویز الٰہی اورعمران خا ن نے آئی جی پنجاب کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔









