ڈیرہ غازی خان میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اساتذہ (female teachers)سمیت 15 بچے زخمی ہوگئے۔جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کےمطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے پاکستانی چوک کے قریب واقع نجی اسکول کی عمارت کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر تین بچے جاں بحق جبکہ پندرہ بچوں کو زندہ نکال لیا گیا دیگر کو زخمی حالت میں اہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پرکمشنرڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری اور ارپی او اظہر اکرم سمیت دیگر اعلی افسران اہسپتال پہنچ گئے.
مزید پڑھیں:پاکستان، آرامکو کیساتھ اسٹریٹجک توانائی شراکتداری کا خواہشمند ہے: علی پرویز ملک
جہاں انھوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا،واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔









