بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کی جانب سے  مختلف کارروائیاں کی ئیں، جس کے نتیجے میں جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم شرجیل شاہد کو واپڈا ٹاؤن، لاہور سے گرفتار کرلیا، ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے ملزم کاوش اخلاق کو ملتان سے گرفتار کرلیا، ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر پر بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے حکام نے مزید  بتایا کہ ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کا قابل اعتراض مواد اس کے اہل خانہ کے ساتھ بھی شیئر کیا البتہ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔