بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

سٹاک ایکسچینج(PSX) میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:مجھے بیٹے نے تیسری بار شادی کرنے کا مشورہ دیا: عتیقہ اوڈھو

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.09 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.72 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.58 فیصد کی کمی ہوئی، تاہم چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.43 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔