نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے سنگاپور کے قریب امریکی حکام کی تحویل میں موجود جہازوں پر پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی باحفاظت واپسی کے لیے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی سمندری عملے کی باحفاظت واپسی پر بات چیت کی گئی۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم بھی شریک
انہوں نے امریکی حکام کی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
Spoke with Singaporean Foreign Minister H. E. Vivian Balakrishnan @VivianBala and requested Singapore’s support in facilitating the welfare and repatriation of 11 Pakistani and 20 Iranian seafarers, aboard vessels seized by U.S. authorities and currently near Singaporean waters.…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 8, 2026
اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک اس صورتِ حال پر قریبی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران واپسی میں بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
نائب وزیرِ اعظم نے سنگاپور کی جانب سے تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفترِ خارجہ اور متعلقہ ادارے امریکی حکام سمیت دیگر فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔









