بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانیہ عامر کا نیا لک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ایک ایونٹ میں اپنایا گیا نیا انداز ہے۔

ہانیہ عامر حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض زیب تن کیا، جس کے ساتھ دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا، اداکارہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہوئے تھے جبکہ چشمہ بھی پہن رکھا تھا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: ’ہنی ٹریپ‘ اور دیگر سنگین خطرات، بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے، جہاں کئی افراد نے ان کے لک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے انہیں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر اور کسی نے نئی نویلی بہو جیسی قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا کوئی بڑی عمر کی خاتون کھڑی ہیں۔

بعض صارفین نے ہانیہ عامر کا موازنہ بھارتی فلم ساز کران راؤ سے بھی کیا۔

تاہم کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے روایتی انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لک کو اعتماد کے ساتھ اپنانا جانتی ہیں۔