بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نےپی ٹی آئی کی فاشسٹ سیاست کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ سیاسی اور معاشی حکمت عملی سے متعلق میاں نوازشریف نے مولانا کی پروگریسو تجاویز سے مکمل اتفاق کیا ۔دونوں رہنمائوں نے پنجاب کے معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے تیل اور بجلی سستی کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤںنےآئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوںنےسابقہ دور میں ہونے والی بے رحمانہ کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔