پشین کے علاقے کلی میاں شاخ (quli main shakh)کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پرغلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کوطبی امداد فراہم کی اور انہیں فوری طورپرکوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:5G انفراسٹرکچر، 15 لائسنس ہولڈرز، صرف 9 نے ملک میں ٹاورز نصب کیے، پی ٹی اے
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔









