بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی نائب صدر، قطری وزیر اعظم کی اہم ملاقات، خطے کے استحکام پر گفتگو، رائٹرز

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس(J D Vans) نے قطر کے وزیر اعظم سے اہم ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اوراس کے ممکنہ اثرات پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے امریکا اورقطر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے شعبے، خصوصاً ایل این جی مارکیٹس کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور عالمی توانائی منڈی میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات؛ مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے

علاوہ ازیں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین نے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔