لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں دو جماعتی نظام ختم کردیا اور وہ آج پاکستان سے ہمیشہ کے لیے لوٹا کلچر بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں دو جماعتی نظام ختم کردیا۔ وہ آج پاکستان سے ہمیشہ کے لیے لوٹا کلچر بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔ ضمیر فروشی کا نتیجہ آج عوام کے سامنے آئے گا۔
عمران خان آج پاکستان سے ہمیشہ کے لیے لوٹا کلچر ختم کرنے جا رہے ہیں ،شہباز گل







