اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورحکمران اتحاد (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نےتحریک انصاف کاہرسطح پرمقابلہ کرنے کےلیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیاہے ،اتحادی حکومت اب اپنی پوری توجہ مہنگائی کے خاتمے کےاوپرمرکوز کرے گی،جمعہ کونواز شریف اورمولانافضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوادونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال خاص طور پرپنجاب میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی ،وزارت اعلیٰ کے علاوہ زرداری کی چوہدری شجاعت سے بے نتیجہ رہنے والی ملاقات سمیت کئی دیگر ایشوز پربات چیت ہوئی ،
ملاقات کے بارے میں میڈیارپورٹس میں کہاگیاہے کہ مولانافضل الرحمٰن نے نواز شریف پرزور دیاکہ جب تک ہم تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ انداز اختیارنہیں کریں گے عمران خان ہمیں نشانہ بناتارہے گا،نوا زشریف نے بھی مولانافضل الرحمٰن کے اس موقف سے اتفاق کیااورکہاکہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے تمام معاملات پربات کریں گے،
ذرائع کادعوی ٰ ہے کہ مولانافض الرحمٰن نے عمران خان کے خلاف مقدمات پرفوری کارروائی پربھی زوردیا،ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اوراس ضمن میں گزشتہ شب آصف زرداری کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے پانچ گھنٹے کی بے نتیجہ ملاقات پربھی بات ہوئی ،نواز شریف اورمولانافضل الرحمٰن نے مہنگائی کی وجہ سے حکمران اتحادمیں شامل جماعتوں کوپہنچنے والے سیاسی نقصان پرکہاکہ عمران خان اس صورتحال کواپنے حق میں استعمال کررہاہےاس لیے فوری طور پرہمیں اس مسئلے پرتوجہ دیناہوگی اورمہنگائی پرقابوپانے کےلیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں









