بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے دن کا پہلا گھنٹہ فیصلہ کن ہوگا، امام الحق

امام الحق (Imam-ul-Haq) نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہوگا اور ابتدائی ایک گھنٹے کا کھیل میچ کی سمت طے کر سکتا ہے۔

ڈھاکہ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ اگر پاکستانی بیٹرز اس سیشن میں اعتماد کے ساتھ رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ٹیم مکمل طور پر مقابلے میں واپس آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں؛آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ ٹو: پاکستانی ٹینس کھلاڑی محمد شعیب فائنل میں پہنچ گئے

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں اذان اویس اور عبداللہ فضل کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں نے بنگلادیش کے فاسٹ بولرز کے دباؤ کو بہتر انداز میں برداشت کیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں امام الحق نے اذان اویس کے ساتھ مل کر 101 رنز کی شراکت قائم کی تھی، تاہم وہ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

امام الحق کے مطابق میچ اب ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ابتدائی سیشن میں کارکردگی ہی پاکستان کے لیے میچ میں واپسی کا راستہ متعین کرے گی۔