بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کرکٹرز کے احسن رمضان کیلئے پیغامات

لاہور(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر موجودہ اور سابق قومی کرکٹرز نے نوجوان کیویسٹ احسن رمضان کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔

ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے 16 سالہ احسن کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ’مجھے آپ پر فخر ہے، آپ پاکستان کا سر یونہی فخر سے بلند کرتے رہیں’۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے بھی نوجوان کوئسٹ کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے احسن رمضان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے’۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے بھی نوجوان کیوئسٹ کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ’ آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے دوحا میں ہونے والی عالمی ایمچر اسنوکر چیمپئن اپنے نام کی تھی،فائنل میں انہوں نے ایران کے ٹاپ سیڈ عامر سرکوش کو شکست دی تھی۔