بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکثریت والے کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے، ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سامنے ہیں، مرادعلی شاہ

کراچی(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بیک ڈور چیزوں کے بجائے اکثریت والے کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے، نوٹوں کی گاڑیاں پنجاب بھیجنے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں۔
ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی لانچ سے پانچ ارب روپے پکڑنے کی باتیں ہوئی تھیں، ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سب کے سامنے ہیں، سندھ ہاؤس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا امن و امان خراب کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، افراتفری پھیلانے والوں کو آج افغانی یاد آ رہے ہیں، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے لوگوں کا ذرائع آمدنی سمجھ لیا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے جاتے وقت ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔