لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ راؤ سردار کو 25 مئی کے واقعے کا جواب دینا ہو گا۔
فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء نے کبھی سچ نہیں بولا، 50 ارکان کے ووٹ نہ دینے کا کچھ دیرمیں پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ راؤ سردار کو 25 مئی کے واقعے کا جواب دینا ہو گا، عدم اعتماد سے پہلے ڈالرکنٹرول تھا اور معیشت ترقی کر رہی تھی، عدم اعتماد کے بعد معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان گفتگو کے بعد انتخابات ہوں، پرویزالہیٰ آسانی سے وزیراعلیٰ بن جائیں گے، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں آسکتا۔
راؤ سردار کو 25 مئی کے واقعے کا جواب دینا ہو گا،فواد چودھری








