وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹررانا ثنا اللہ(Rana Sanaullah) نے کہا ہے کہ آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جبکہ بھارت شکست کے باوجود اب بھی سازشوں میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سر زمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا موقف موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا۔









