بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نیازی کے دور میں مخالفین کوانتقام کا نشانہ بنایاگیا،احسن اقبال

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں مخالفین کوانتقام کا نشانہ بنایاگیا،نوازشریف کوبیٹےسےتنخواہ نہ لینے پرتاحیات نااہل قراردیا گیا،عمران خان کےخلاف کروڑوں کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی ہےکوئی ایساادارہ نہیں جونوٹس لےسکے،عمران خان کوکھلی چھٹی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتخاب پراثراندازہورہےہیں ۔.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنے والے حکمران ہیں، اور ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں،عمران نیازی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے میںڈیٹ کو جوتوں تلے روندا، پنجاب میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے بے یقینی پھیلائی جارہی ہے، عمران خان سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرکے انتخابات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کی چھٹی کیوں اورکس نےدی ہوئی ہے، ثبوت موجود ہےعمران خان نے کروڑوں کی ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، کوئی اداراہ نہیں جو اس ممنوعہ فنڈنگ کا نوٹس لے سکے، عمران نیازی بیرونی فنڈنگ سےعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیٹراغرق کرکے ملک کو بند گلی میں کھڑا کر دیا، ان کے پاس آج بھی کشمیر کے سودے کا جواب نہیں، آئی ایم ایف معاہدے پرعمران خان کے دستخط ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی پاکستان میں محاذ آرائی پید ا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے تعلیم اور نوجوانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنے والے حکمران ہیں، آپ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ان کے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کا بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا۔