بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: کسٹمز گودام میں آتشزدگی، 31 افراد جھلس کر زخمی،7 کی حالت نازک

کوئٹہ ،مستونگ کے درمیان لکپاس کے مقام پر کسٹمز کے گودام (custom godown)میں آگ لگنے کے واقعہ میں 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق لکپاس کے مقام پر دن تقریباً 11 بجے کے بعد گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور شام تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران گودام میں کھڑا ایل پی جی باوزر آگ کی لپیٹ میں آکر پھٹنے سے قریب موجود 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال شعبہ حادثات کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:معرکہ حق میں شاندار فتح کی سالگرہ، پاکستان مونومنٹ پر پروقار مسلح مارچ پاسٹ

اس کے علاوہ گودام میں موجود ضبط کیا گیا سامان اور وہاں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔