لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ،(ق)لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے لئے خصوصی پیغام دیا۔ بعد ازاں آصف علی زرداری نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لئے بلاول ہاؤس سے چودھری شجاعت کی رہائشگاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔اس سے پہلے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہواتھا جس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز بھی دوبار چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی ۔ذرائع کا کہناہے کہ چودھری شجاعت سے رات گئے تک ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری نے چودھری سالک حسین کو پہلے ڈپٹی وزیراعظم اور پھر وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی جس کا آج انہیں جواب دیئے جانے کا امکان ہے۔
نوازشریف کازرداری سے ٹیلی فونک رابطہ،سابق صدر خصوصی پیغام لےکر چودھری شجاعت کی طرف روانہ








