بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی، پی پی 7راولپنڈی سےن لیگ کے نومنتخب رکن راجہ صغیر احمدنے حلف اٹھالیا  

لاہور(نیوزڈیسک)پی پی 7راولپنڈی سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن راجہ صغیر احمدنے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے ان سے حلف لیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے نومنتخب رکن راجہ صغیر احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ صغیر احمد نے پی پی 7 سے 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 68 ہزار912ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان نے 68 ہزار 863 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے حلقہ میں دوبارہ گنتی کی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جمع کروائی گئی درخواست الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے جمعرات کو فیصلہ دیا اور ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی۔جس کے بعد جمعہ کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔