بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوناسستا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمتوں (Gold Rates)میں دو روز کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 9 مئی 2026 کے مقابلے میں آج  فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 9 ہزار روپے تک کمی دیکھی گئی، جس کے بعد صرافہ بازار میں خریداروں کی توجہ دوبارہ سونے کی جانب بڑھنے لگی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ہفتہ  کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونا تقریباً 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب آج ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 84 ہزار 500 روپے سے 4 لاکھ 85 ہزار 222 روپے کے درمیان آ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 15 ہزار 390 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دو دن کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 8 ہزار 800 سے 9 ہزار 500 روپے تک کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا بھی 8 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا۔

مزیدپڑھیں:دی لیجنڈ آف مولا جٹ چینی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ 9 مئی کو 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 4 لاکھ 45 ہزار 500 سے 4 لاکھ 48 ہزار 357 روپے کے درمیان تھی، جبکہ 11 مئی کو یہ کم ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 125 سے 4 لاکھ 44 ہزار 787 روپے تک آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی نرخ نیچے آئے ہیں۔

ملک کے بڑے شہروں Karachi، Islamabad، Lahore اور Peshawar میں سونے کی قیمتیں تقریباً یکساں سطح پر دیکھی گئیں۔