بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت اطلاعات نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی پر خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا

اسلام آباد، وزارتِ اطلاعات و نشریات(ministry of information) نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر قومی جذبے سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔

معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں پیش کیے گئے اس نغمے کے بول ’’بنیانِ مرصوص، ہمیشہ تیار ہیں ہم‘‘ ہیں۔

ملی نغمے میں 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ معرکۂ حق کی مرکزی تقریب کے دلکش مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

نغمے میں آصف علی زرداری، محمد شہباز شریف اور سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے ارکان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کو نمایاں انداز میں دکھایا گیا ہے۔

خصوصی نغمے میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی پریڈ، قومی یکجہتی، دفاعِ وطن کے عزم اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تقریب میں شریک عوام کے پُرجوش اور والہانہ جذبات کی جھلکیاں بھی نغمے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ! ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے 7 امیدواروں کو شوکاز جاری

نغمے میں معرکۂ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔