اسلام آباد، موجودہ مالی سال کی پہلے 9 ماہ میں وفاقی حکومت (federal government loans)کےقرضوں کے حجم میں 332 ارب روپے اضافے کا انکشاف
دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال پاکستان کو بیرون ملک سے 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ ملا۔ پاکستان کو جولائی سے مارچ ایک ہزار 828 ارب روپے کے مساوی نیا قرضہ ملا جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 332 ارب روپے زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف سے ملنے والے 3 ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے نئے ڈیپازٹس اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالرکے نئے ڈیپازٹس دیئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 254 ارب روپے کی ادھار تیل کی سہولت دی۔
پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 28 ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ ملی، اس عرصے کے دوران نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ہزار 156 ارب روپے ملے۔
مزید پڑھیں:سکھر، خاتون و بچی کے مبینہ اغوا کار حادثے میں ہلاک، اہلخانہ، خاتون فرار ہوئی، پولیس
مختلف منصوبوں کیلئے 699 ارب روپے سے زائد قرضہ حاصل کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 5.37 ارب ڈالر حاصل ہوئے تھے۔









