اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی(founder of P T I) کی صحت اور اسپتال منتقلی سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور ان کے ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار عظمیٰ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مکمل طور پر مدنظر نہیں رکھا۔ ان کے مطابق عدالت نے فوری طبی سہولت فراہم کرنے کے بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، جبکہ پہلے سے موجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کیوجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، علی پرویز ملک
اپیل میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عظمیٰ خان ہائیکورٹ کیس میں فریق نہیں تھیں، تاہم وہ اس معاملے سے براہِ راست متاثرہ فریق ہیں۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی ڈاکٹروں سے ملاقات کے احکامات جاری کیے جائیں۔









