بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام بمقابلہ آئی ایم ایف، بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں بھاری اضافہ متوقع ،علی پرویز ملک


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

(ali pervaiz malik)عمر فاروق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی کی فراہمی بحال ہو چکی، جہاز کل پاکستان پہنچ آئےگا۔

وزیر پیٹرولیم کا کہناتھا کہ ایل این جی جہاز لانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے،اس جہاز کیلئے قطر،ایران اورامریکا کے اعلیٰ حکام نےبھی کوششیں کی ۔

وزیر پیٹرولیم نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ لیوی کو قرار دے دیا اور بتایا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف سے طے ہوا تھا، پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹرچارج کریں گے لیکن مشرق وسطٰی جنگ کے باعث حالات بدل گئے۔

مزید پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے: ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قسط کی منظوری کیلئے لیوی بڑھانا پڑی ، آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی 160روپےتک لے جانا ہے، موجودہ بحران سےنکلنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرینگے۔