اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے بعد پرویرالٰہی کے حامی (ق) لیگ کے کارکنان چودھری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ق لیگ کے کارکنان کا کہناتھاکہ ہم دو دہائیوں سے چودھریوں کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہاکہ ووٹ ہم دیتے ہیں اور یہ مشورے کسی اور سے لیتے ہیں ،انہوں نے کچھ عرصے کے اقتدار کے لئے اپنا ضمیر بیچ دیا۔انہو ںنے کہاکہ چودھری شجاعت کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا۔اس موقع پر ق لیگی کارکنان کہاکہ ہمارا قائد پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ہے۔انہوں نے چودھری شجاعت حسیں اورسالک حسین مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
پرویزالٰہی کے حامی ق لیگی کارکنان کا چودھری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہراحتجاج








