بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لکی مروت:سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکہ ،7افراد جاں بحق ،متعددزخمی

سرائے نورنگ ، لکی مروت(Lakki Marwat) فتنہ الخوارج کی جانب سے لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں بیچ سڑک پر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور 5 سویلین افراد سمیت 7 افراد شہید ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوارج نے لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار کو دھماکے سے نشانہ بنایا،خوارج نے دھماکے کے لیے موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔

ابتدائی اطلات کے مطابق 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 عام راہگیروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں،زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرولیم لیوی ؛ حکومت نے صارفین سے 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کرلیے

واضح رہے کہ خوارج نے اپنے ہندوستانی آقاؤں کے اشاروں پے غضب للحق کے کامیاب آپریشنز کے نیتجے میں حواس باختہ ہو کے سول اور سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔