لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا پنجاب اسمبلی کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی پارٹی کے سربراہ ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
دریں اثنانجی ٹی وی کے مطابق مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا ہےکہ کسی کو ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا ہےکہ وہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنوا دیں گے۔ مونس الہٰی نے مزید بتایا کہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو کہا کہ پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔مونس الہٰی نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ بننا ہے اور صرف عمران خان کا بننا ہے، ہم نے ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا۔
وزارت اعلیٰ کا انتخاب، مونس الٰہی کا اہم بیان آ گیا








