بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کوٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی آئی ایم ایف ہدایت

نئے مالی سال کے بجٹ (New financial budget)سے قبل آئی ایم ایف نے حکومت کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی، تجارت اور مشکوک لین دین پر تشویش کا اظہار کردیا۔

نئے مالی سال 2027،27 کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف نے حکومت پر ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ روکنے، بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں موجود خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا بڑا صحت منصوبہ، ہیپاٹائٹس مریضوں کیلئے مفت ٹیسٹ و ادویات کا اعلان

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بینکاری شعبے، غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں میں مشکوک لین دین کی نگرانی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ بعض شعبوں میں کالے دھن اور غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔