لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویزالٰہی کی حمایت نہ کرنے کااعلان سامنے آنے کے بعد پرویزالٰہی کے حامی ق لیگی کارکنان چودھری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران پولیس کی نفری بھی وہاں پہنچ گئی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے بچا جا سکے۔
چودھری شجاعت کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات







