جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان ایوان میں ہاتھا پائی ہو گئی۔اجلاس ملتوی ہونے پر جنید اکبر(junaid akbar) اور دیگر اراکین اقبال آفریدی پر غصہ ہوئے
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرانے پر پی ٹی آئی ارکان اپنے ہی ساتھی پر برہم ہو گئے ، جنید اکبر اور اقبال آفریدی ایوان میں گھتم گتھا ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال آفریدی نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کی تھی ، کورم کی بات کرنے پر ہی ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ہی ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے امریکی اڈوں کو ہتھیار سپلائی کی اجازت نہیں دینگے، ترجمان ایرانی فوج
اجلاس ملتوی ہونے پر جنید اکبر اور دیگر اراکین اقبال آفریدی پر غصہ ہوئے جبکہ جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان ایوان میں ہی ہاتھا پائی ہوئی تاہم دیگر اراکین نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔









