اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف (shahbaz shrif)کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں گندم، حج پالیسی، کم لاگت ہاؤسنگ اور سرکاری محکموں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خرید و فروخت کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
اجلاس میں حج پالیسی 2027-2030 سے متعلق سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کیلئے مؤثر احتسابی نظام بنایا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
کابینہ نے فراش ٹاؤن اسلام آباد میں کم آمدن طبقے کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی۔
مزید پڑھیں:خطے کے امن و استحکام، خوشحالی کیلئے سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتےہیں، دفتر خارجہ
اس کے علاوہ پاکستان کسٹمز افسران کے محکمانہ ترقیاتی امتحانات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دی گئی۔









