اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ(foreign office spokesmen) نے کہا کہ بھارت میں اب مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں، ان آوازوں پر بھارتی حکومت کے مثبت ردعمل کے منتظر ہیں، ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں ہے۔
پاکستان نے بنوں فتح خیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کا پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کہ دی مارش کیا گیا، ابتدائی تحقیقات مطابق حملےکی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، پاکستان دہشتگرد نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق تاریخ فائنل ہونے پر اعلان کریں گے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ نظر انداز؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
ترجمان نے سی بی ایس کی ایرانی طیارے سے متعلق رپورٹ کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ایرانی طیارہ سفارتی عملے اور انتظامی امور کیلئے جنگ بندی کے دوران اسلام آباد آیا۔









