بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

مزید برآں پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر سطح پر آ گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی مقرر کردہ قیمتوں کا باقاعدہ اطلاق 14 اکتوبر کے روز کیلئے ہو گا۔