لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد لندن میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم بھی ملکی ترقی کےلئے دعا کرے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر آج دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل امیدوار پرویز الٰہی کو 186 ووٹ پڑے تاہم چودھری شجاعت کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے۔
سب مل کرپاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں گے، نواز شریف








