لاہو(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے حمزہ شہباز شریف کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری شجاعت حسین، آصف علی زرداری اور چوہدری سالک حسین کا شکریہ‘۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے
جناب چوھدری شجاعت حسین
جناب آصف علی زرداری
جناب سالک حسین
جناب دوست محمد مزاریکا شکریہ 🌺🙏🌺
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 22, 2022









