بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا وفاق سے صوبے میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست 

لاہور،اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے وفاق سے صوبے میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی۔ وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نےدرخواست کی ہے کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور امن وامان برقرار کے لئے رینجرز تعینات کی جائے ۔وزارت داخلہ کے مطابق لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاکہ چونکہ عمرانی فتنہ لوگوں کو گمراہ کررہاہےان کاایجنڈاہے کہ ملک میں فتنہ ہواور فساد ہو جسے روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے درخواست کی ہے،اگر کوئی صوبہ رینجرز کی تعینات کی درخواست کرے تو اسے فراہم کی جاتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نےکہاکہ پنجاب میں جس کی اکثریت ہے اسی کی حکومت بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جو الزامات دوسروں پر لگاتے ہیں ان کو شرم نہیں آتی ،کیا چودھری شجاعت حسین نے پیسے لئے ہیں۔