بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے، سراج الحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کی بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئیں،خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی پائے جاتے ہیں،دکھائی دیتا ہے کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ایک دفعہ پھر ایکسپوز ہو گئی،پی ڈی ایم اور پی پی بھی اقتدارکے گھوڑے پر سوار ہیں،اسمبلیوں میں جو ہو رہا اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے عمل سے قوم کے سرشرم سے جھک گئے،کرپٹ سرمایہ دار دولت سے پولنگ سٹیشنز اور ووٹ خریدتے ہیں،عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے،پاکستان قانون کی بالادستی، شفاف جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھ سکتا۔