بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں نو ڈیزائن کرنسی نوٹوں کی آمد میں تاخیر کا امکان؟ گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد (jamil ahmid)کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے، نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیزائن بھیج دیئے تھے ۔

حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اس پر کام کر رہا ہے نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

قبل ازیں کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 3سال قبل اورآج کے معاشی حالات میں نمایاں فرق ہے، معاشی بحالی کے باوجود کئی مسائل درپیش ہیں، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے معاشی چیلنجز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت، یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی و سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

جمیل احمد نے کہا کہ 2023ءکی نسبت2026ءمیں لیٹرآف کریڈٹ کھلنے میں بہتری آئی، پاکستان کی اوسط درآمدات فی الوقت ماہانہ5ارب ڈالر سے زائد ہیں،3سال قبل ماہانہ درآمدات اوسطاً 3 ارب ڈالر تھیں۔